17 اگست 2016 - 09:42
روس کی جانب سے اینجرلیک فوجی اڈے کا ممکنہ استعمال

ترکی کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روس، ممکنہ طور پر اینجرلیک فوجی اڈے سے استفادہ کر سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ، شام میں روس کی فوجی کارروائی کے لئے ممکنہ طور پر اینجرلیک فوجی اڈے کا استعمال کئے جانے کی اجازت دے سکتا ہے۔

روسی کونسل کی بین الاقوامی کمیٹی کے رکن ایگور موروزوف کے مطابق اینجرلیک میں روسی فوجیوں کی تعیناتی سے ترکی اور روس کے تعلقات کی بہتری کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے عمل میں لایا جانے والا منطقی اقدام، مزید نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اینجرلیک فوجی اڈہ، شمالی شام کی سرحدوں سے صرف ایک سو دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

.......

/169